اسلام آباد(15 جنوری 2024)
سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پرویز خٹک کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے اتنے عینک تبدیل نہیں کیئے جتنی پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی دن میں کئی بار ذہنی کیفیت تبدیل ہوتی ہے ۔ جب خیبر پختونخوا کا پیسہ لوٹ کر بنی گالا جا رہا تھا پرویز خٹک وزیر اعلی تھے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پرویز خٹک دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور دوسروں کو چور کہنے والا پرویز خٹک خود بڑے چور کے پہرے دار تھے۔