سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ق لیگ کے جنرل سیکرٹری وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سابق صدر کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تفصیلن تبادلہ خیال کیا گیا۔