پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا چولستان لاہور کی ترقی کی راگنی گانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سندھ کا تھر آج بجلی پیدا کرکے ملک کو روشن کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ لاہور کی راگنی گانے والوں نے پنجاب میں ایک عدد این آئی سی وی ڈی جیسا ہسپتال نہیں بنایا۔ کراچی جیسا ٹرامہ سنٹر بھی لاہور میں نہیں بنایا۔ سندھ میں جگر اور گردوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔ پنجاب کے لوگ مفت علاج کے لئے سندھ جاتے ہیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پنجاب میں بڑے صحت کے ادارے جہاں لوگوں کا مفت علاج ہوسے شریفوں کے کاروبار میں نقصان ہوتا اس لئے طویل عرصے تک وفاق اور پنجاب پر حکومت کرنے والے شریفوں نے غریبوں کی سہولت کے لئے ایک بھی بڑا ہسپتال نہیں بنایا، جہاں غریبوں کا مفت علاج ہو۔