پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے  تلہ گنگ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ جیالوں کے درمیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹو ں نے مجھے صرف دور روز پہلے بلایا اور ان کی محبت نے مجھے یہاں آنے پر مجبور کر دیا اور میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تلہ گنگ کے عوام کی خدمت کرنے کا عہد کیا ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی نے اپنی حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا انقلابی پروگرام دیا جس کی بین الاقوامی طور پر بے انتہا تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آجکل جو مہنگائی ہے تو چار گنا تنخواہ بھی عوام کی مشکلات دور نہیں کر سکتی۔ حکمران کاشتکار کو اس کی فصلو کی قیمت نہیں دینا چاہتے۔ صدر زرداری  نے دوسری پارٹیاں پاکستان کے عوام کی آمدنی میں اضافہ نہیں کرنا چاہتیں۔ ہم کاشتکار کو ان کی فصلو ں کی درست قیمت دیں گے۔ ہم اس علاقے کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جنہیں سوئی گیس، اور انفراسٹرکچر جیسی بہت ساری سہولیات کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت میں آکر اس علاقے کے عوام کو ساری سہولیات فراہم کرے گی۔