سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے جس کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی پوری طرح تیار ہے۔ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف انتخابات کرائے گا۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ہر طرح کے ماحول میں انتخابات لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 8فروری کو پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لئے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔