سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی عوام میں مقبولیت سے پردیسی بابو پریشان ہیں۔ احسن اقبال، سعد رفیق اور رانا ثنااللہ پردیسی بابو کا حوصلہ بڑھانے کے لئے پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کو ڈھونڈیں۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ نواز شریف مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ لندن میں بھول آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نواز شریف کے چہرے پر سرخی لانے کے لئے پنجاب سے 125 نشستیں ملنے کے دعوے کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ(ن) کو پنجاب سے 25نشستیں بھی نہیں ملیں گی۔کہ وفاق اور پنجاب میں شریفوں کی حکومت ہونے کے باوجود ضمنی انتخابات میں لیگیوں کی ضمانتیں ضبط ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق پی آئی اے کو ہتھیانے کے لئے نواز شریف کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔