سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے حافظ حسین احمد کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد یہ بتائیں کہ انہیں جے یو آئی سے کیوں نکالا گیا؟ آخر وہ کونسی وجوہات تھیں جن پر جے یو آئی نے انہیں عاق کر دیا تھا۔ حافظ حسین احمد کو چاہیے کہ ذرا اس حوالے سے لب کشائی کریں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حافظ حسین احمد نہ عالمِ دین بن سکے اور نہ ہی سیاستدان صرف مسخرہ ہی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ کی غلط تشریح کرکے حافظ حسین احمد کسی کی نوکری کر رہے ہیں؟