سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سراج الحق کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سراج الحق کی جماعت اسلامی پرعتماد نہیں کرتی ۔ جماعت اسلامی ہمیشہ آمروں کی تابعدار اور سہولت کار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جمیعت علماءاسلام (ف) نے ایل ایف او کو منظور کرواکر پرویز مشرف کی سہولت کاری کی تھی۔ اسی لیے عوام جماعت اسلامی کا ماضی دیکھ کر ہر انتخابات میں انہیں عبرت ناک شکست سے دوچارکرتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سراج الحق پانچ سال خیبر پختونخوا کی حکومت میں رہے لیکن انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔