پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم سرزد کیا ۔کھیلوں کے لئے مختص تیس سال کی محنت کو تیس منٹ میں برباد کردیا گیا۔ اس جرم کے خلاف سینٹ میں بھی آواز اٹھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹینس کمپلکس کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط الحیدربخاری ،قیوم بیگ ایڈووکیٹ، سبحان احمد اور کامران خلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے ۔ سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے ، وزارت داخلہ کیساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے۔ ایک جنگل کو کھیلوں کے لئے آباد کیا تھا۔ تیس سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کردیا۔سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کارووائی کی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کارووائی کرینگے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے علم میں تمام معاملات ہے۔پیپلز پارٹی کے راہنما سید سبط بخاری نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ٹورنامنٹس کھیلتے تھے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نمائندے یہاں آتے تھے۔ ہم سی ڈی اے کے کوئی ڈیفالٹر بھی نہیں تھے۔ سازش کے تحت سی ڈی اے نےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کیا۔ سی ڈی اے کی اس کمپلیکس کو دوبارہ تعمیر کروا کے دے۔کامران خلیل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سی سال 2035 تک کی لیز ہمارے پاس ہے ، یہ غیر قانونی کام کیا گیا ہے۔خرم بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکم امتناعی ہونے کے باوجود یہ اپریشن کیا گیا ہے ہم توہین عدالت کے لیئے عدالت جا رہے ہیں۔