پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شب برات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تبارک وتعالٰی اس بابرکت رات دعائیں کرتے ہیں اور اس موقع پر ہمیں چاہئیے کہ انفرادی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اجتماعی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں اور وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، معاشی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی دعائیں کریں، میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شب برات فضیلت اور عظمت والی وہ رات ہے کہ جب اللہ کی رحمت ہم انسانوں کی جانب خاص متوجہ ہوتی ہے اور ہمارے گناہ بخشے جاتے ہیں، ہمیں چاہئیے کہ سعادتوں کو سمیٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادتوں کا اہتمام کریں۔