چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے جیالے اظہر حسین شاہ عرف سنبھاشاکے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے سنبھاشاکی پارٹی سے وفاداری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بے لوث اور ثابت قدم کارکن پارٹی کا انمول سرمایہ ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سنبھاشاشہید ذوالفقار علی بھٹو کا سچا جیالا تھا۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی پارٹی کی خدمت کے لئے وقف کی۔انہوں نے کہا کہ سنبھاشا کے انتقال سے پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت ایک بہادراور وفادار کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مرحوم سنبھاشا کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔