پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تربت میں 6 مزدوروں کے قتل کو بربریت اور دہشتگردی قرار دیا ہے۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے تربت میں پیش آنے والے قابلِ مذمت واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ گہنونا جرم بدترین بربریت اور دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس جرم میں جو کوئی بھی ملوث ہے، فوری طور گرفتار کیا جائے۔ واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور وہ مظلوموں کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،
انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے زور دیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 2 مزدوروں کے بھتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔