پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جعلی سروے عوام میں سیاسی پارٹیوں کی مقبولیت کاپیمانہ نہیں ہے۔ ایک کمرے میں بیٹھ کر اپنی مرضی کا سروے جاری کرنا دیہاڑی لگانے کے مترادف ہے۔ آئی پور کے بھوت سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ مذکورہ کمپنی نے کس کی فرمائش اور فنڈنگ پر مذکورہ سروے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جعلی سروے عوام کو دھوکہ دینے اور گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ پیپلزپارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ایک ایسی سیاسی پارٹی جو تحلیل ہو رہی ہے کے حق میں جعلی سروے رپورٹ جاری کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔