سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنے بیٹوں پر فخر ہے جنہوں نے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ چیئرمین ایف ایم بلاول نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ذمہ داران کو شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہو گا۔ صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت عطا کرے۔