اسلام آباد (20 جولائی 2022)
وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں جبکہ اس غیر ممنوعہ اکاو ¿نٹس سے حاصل کردہ فنڈنگ پر ملک کو انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرکے فارن فنڈنگ کیس دبانے کی کوشش کر رہے اور وہ بی آر ٹی، مالم جبہ اوربلین ٹری کیس میں عدالتی حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ اور عمران خان کا کردار چور مچائے شور کے مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی خواہش پر ملک کو تختہ مشق بننے نہیں دینگے اور عمران اینڈ کمپنی نے چار سال کی نااہلی اور نالائقی سے ملک کو اس جگہ پہنچایا ہے اورملک کی معیشت اب تجربوں کی متحمل نہیں۔