سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شی جن پنگ کو تیسری بار عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا تیسری بارچین کا صدر منتخب ہونا ان کی مقبولیت اور قائدانہ صلاحیت کا مظہر ہے۔ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین اور پاکستان کی دوستی مزیدمضبوط ہوگی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی اور قومی راہداری پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کی مثال ہے۔