اسلام آباد (16جون 2022) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان آل ثانی سے آج ملاقات کرکے دلی مسرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قطر کے سفیر سے باہمی دلچسپی پر مبنی دوطرفہ علاقائی و عالمی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قطر کے سفیر سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔