پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج (منگل) بلاول ہاوَس میں انتھائی مصروف دن گذارا اور پارٹی رہنماوَں سے ملاقاتیں کیں۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین سے سابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے ملاقات کی اور انہیں 16 مہینوں کے دوران اپنی وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ پارٹی چیئرمین کو شازیہ مری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام کے وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا، جبکہ 14 لاکھ خاندانوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا۔ پہلی مرتبہ خواجہ سراو ¿ں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا گیا۔ گزشتہ حکومت میں ڈھائی لاکھ سے زائد متاثرہ افراد کی بند کی گئی امداد کا دوبارہ سے آغاز کیا۔ بینظیر نشونما پروگرام کو 15 سے 157 اضلاع تک پھیلا دیا، جبکہ 488 بینظیر نشونما سہولیات مراکز بھی بنائے۔ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں 201 فیصد تک اضافہ کیا۔ شازیہ مری نے مزید بتایا کہ ان کے حلقہ انتخاب سانگھڑ کے ریگستانی علاقے اچھرو تھر میں پانی کی تاریخی اسکیم دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر رضا ربانی نے بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنائ ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر برائے محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے بھی بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ سعید غنی نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ حکومت نے بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرائ کیا، جس میں صحت و تعلیم سمیت مزدوروں کو مختلف گرانٹس دی جارہی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار سندھ کے زرعی مزدوروں کو یونین سازی کا حق دیا گیا۔ سندھ میں خواتین زرعی مزدوروں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی گئی اور صنعتی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی نے شہرقائد کی سیاسی و تنظیمی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے بھی بلاول ہاو ¿س میں ملاقات کی۔ سابق وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے اپنی دو سالہ کارکردگی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سندھ میں گندم کی امدادی قیمت کو 1800 سے چار ہزار روپے فی من تک بڑھائی۔ گندم کی امدادی قیمتوں میں اضافے کے بعد فصل 29 ملین ٹن سے 39 ملین ٹن زیادہ ہوگئی۔ گنے کی امدادی قیمت 202 روپے تھی جو 425 روپے فی من تک بڑھائی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ 25 ایکڑ تک زرعی زمین کے مالک چھوٹے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ دئیے۔ سندھ حکومت کی اسکیم کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ تک زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو کھاد اور بیج کی مد میں ساٹھ ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔ زراعت میں کام آنے والی مختلف مشینری سبسڈی کے ساتھ کسانوں کو دی۔ اس موقعے پر منظور وسان کے صاحبزادے بیرسٹر ہالار وسان بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش چاولہ نے بھی ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ مکیش کمار چاولہ نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس اور اسمارٹ موٹر وہیکل رجسٹریشن کارڈز کو متعارف کرایا۔ سندھ میں گاڑیوں کے آن لائن ٹیکس کے نظام کو وضع کیا گیا جس کے تحت ایزی پیسہ، جیز کیش، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ٹیکس جمع کرایا جاسکتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مکیش کمار چاولہ نے سندھ کی سیاسی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ریسرچ اینڈ کوآرڈینشن سیل کے انچارج لعل بخش بھٹو نے ملاقات کی، جس میں آئندہ انتخابات اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سابق وزیر سندھ ندیم بھٹو بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بھی ملاقات کی اور انہیں حیدرآباد کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جام خان شورو نے بطور وزیر اپنی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے دورِ وزارت میں سندھ میں پانچ ہزار کلومیٹر نہروں کی لائننگ کرائی گئی۔ تھر اور کوہستان سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 130 چھوٹے ڈیم بنائے جس سے تین لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہورہی ہے۔ سندھ میں سیلاب کے دوران ساڑھے چار ہزار مقامات پر پڑنے والے تمام شگافوں کو فی الفور پ ±ر کیا جس سے گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی۔ دریائے سندھ کے دائیں جانب کے اضلاع میں 2010 کے سیلاب کے 4.9 ملین ایکٹر فٹ پانی کے مقابلے میں گزشتہ برس چار گنا زیادہ 16 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا جس کی نکاسی کی گئی۔ دریائے سندھ کے بائیں جانب کے اضلاع سے ایل بی او ڈی کے راستے سمندر میں سات ملین ایکڑ فٹ پانی نکالا گیا اور پہلی بار ایل بی او ڈی میں کوئی شگاف نہیں پڑا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جام خان شورو کی ملاقات کے موقع پر میئر حیدرآباد کاشف شورو بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں کراچی میں ابراہیم حیدری ٹاو ¿ن میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین نذیر احمد بھٹو بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے پارٹی چیئرمین کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔