سندھ کے صوبائی وزرا نے کہا ہے کہ بے نظیر مزدور کارڈ سے چھ لاکھ 25 ہزار سے زائد مزدوروں کی صحت، بچوں کی تعلیم،شادی،فوتگی ،معزوری سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی اس حوالے سے نادرا کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جو کہ بے نظیر مزدور سمارٹ کارڈ بنانے گا،اب تک 37 ہزار کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں یہ منصوبہ ایک ارب روپے سے شروع کیاگیا ہے اس کی پچاس فیصد ادائیگی نادرا کو کر دی گئی ہے،عام انتخابات انتخابی اصلاحات اور دیگر قانون سازی کے بعد ہوں گے لوٹا کریسی کا آغاز پی ٹی آئی نے کیا تھا ،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہوگا،سندھ سمیت تمام صوبوں کو ان کا پانی کا حق ملنا چاہیے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا سعید غنی ،شرجیل میمن،ناصرحسین شاہ کے علاو ¿ہ چوہدری منظور احمد اور نزیر ڈھوکی کے ہمراہ سندھ ہاو ¿س اسلام آباد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیعد غنی نے کہا کہ نادرا اور سوشل سیکورٹی کے ساتھ سندھ حکومت کا ایک ارب روپے کا منصوبہ لارہی ہے،یہ منصوبہ پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور کے مطابق یہ ہے37 ہزار بے نظیر مزدور کارڈ نئے جاری کیے ہیں مزدوروں کے فوائد کے لئے یہ پراجیکٹ ہہے سوا چھ لاکھ انڈسٹریل ورکز سوشل ورک میں رجسٹرڈ ہیں سندھ میں مزدوروں کہ تعداد اس سے بہت زیادہ ہےمینوئل کارڈ کی وجہ سےمزدوروں کو فوائد نہیں ملتے اور کرپشن بھی ہوتی ہے۔ مزدوروں کے لیے سمارٹ کارڈ کا اجرا ہوا تاکہ اس کارڈ پر انکو سہولیات ملیں سعید غنی نے کہا کہ اس حوالے سے نادرا کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے کہ وہ بے نظیر مزدور کارڈ بنائیں گے یہ مزددو کا کارڈ اے ٹی ایم کارڈ بھی ہو گامزدوروں کے کارڈ کے لئے افرادی قوت بھی نادرا کی ہوگی162 نئے افراد اس پراجیکٹ کے لیے بھرتی ہوں گے جو نادرا بھرتی کرے گا سوشل سیکورٹی میں ہیلتھ کی سہولت ہے سندھ میں پانچ بڑے ہسپتال اور 92 ڈسپنسری موجود ہیں تمام مزدوروں کو سندھ میں مزدور کارڈ کا حق دار ہے, ان کو تمام سہولیات فراہم ہوں گی یہ بے نظیر بھٹو سپورٹ پروگرام سے بڑا پراجیکٹ ہے انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی, سوشل سیکورٹی سمیت دیگر پراجیکٹ ایک ہی چھتری تلے ہوں گےسندھ حکومت کے اس پراجیکٹ کو وفاق اور دیگر صوبوں کو بھی مزدوروں کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گے سی سی آئی کا جلد اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو درخواست کی سابقہ حکومت کے غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے کیسز کے باعث اربوں روپے عدالتوں میں پڑے ہیں ۔ مزدوروں کو کارڈ بنانے کے لئے موبائل وین کو انڈسٹری, صنعتی یونٹس میں بھیجا جائے گا ہفتہ اتوار کو بھی کارڈ بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اوورسیز منسٹر سے ملاقات ہوئی ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد ای او بی آئی سمیت کچھ ادارے صوبوں کو نہیں دیئے گئے تھے اس حوالے سے فہمیدہ مرزا اور زلفی بخآری نے غلط بیانی سے کام لیا تھا سندھ نے مزدور کی تنخواہ پچیس ہزار کی ہے اور سپریم کورٹ نے اس نوٹیفکیشن کو معطل کیا۔ تھا لیکن اب وزیراعظم نے بھی اس اعلان کر دیا ہے سعید غنی نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنے فیصلوں کو دیکھنا چاہیے دو ججز نے الگ رائے دی ہے کل پاگل وزیر اعظم آگیا اور اس نے کہہ دیا کہ پانچ فٹ سے کم قد والے کو پھانسی لگائی جائے گی تو ارکان کا حق نہیں کہ وہ اس کے خلاف جائیں تحریک انصاف نے بدنیتی سے جو قانون سازی کی ہے وہ ختم کرنا ہو گی متنازعہ الیکشن میں ستر فیصد ووٹ جن کو ملیں ہیں وہ ان کو نہیں مان رہے ہیں شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر ارکان کو رائے کا حق ہونا چاہیے یہ فیصلہ آئین سے تصادم کر رہا ہے وفاق فوری طور پر اس کی نظر ثانی پر جائے پنجاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گااس فیصلے سے آئینی بحران نہیں ہونا چاہیے عدم اعتماد کی شق آئین میں موجود ہے اس پورے دورانیہ میں لوٹا کریسی کی ابتدا تحریک انصاف نے کی ،مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز عمران خان سے ملتے ہیں تو صحیح اگر تحریک انصاف کے ملیں تو غلط ہےعمران خان جھوٹا بیانیہ لوگوں میں پہنچانے کے ماہر ہیں عمران خان کی ساست جھوٹے بیانیے پر چل رہی ہے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ چند لوگوں کے لئے اربوں روپے لگانے کءبچائے ہسپتالوں کو بہتر بنایا جائے سندھ کا موقف یہی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کو اتنا بہتر کریں کہ ہر شہری اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ہم انتخابات کے لئے آج بھی تیار ہیں پہلے اصلاحات پھر انتخابات ،انتخابات شفاف ہونے چاہیے کوئی بھی حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔ تحریک انصاف حکومت نے کچھ ایسے معاہدے کئے جن کی شرائط پوری نہیں کی سیاسی حکومت کو ملک میں استحکام کی ضرورت ہے ملک ہے تو ہم اب ہیں تحریک انصاف والے سری لنکا کا ماڈل چھوڑ کر گئے موجودہ صورتحال میں شاہد ہمیں مشکل فیصلے لینے پڑیں گے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہی نہیں ہوگی جمہوریت میں اس طرح کی رائے ہونی چاہئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کا پانی چوری ہو رہا ہے اور پانی کا بھاو ¿ بھی کم ہے ہمیں کوئی فالتو پانی نہیں چاہیے ارسا کا کام ہے کہ پانی کی تقسیم درست کرے بلوچستان کو پانی نہیں مل رہا تسلیم کر رہے ہیں ہر صوبے کے حصے کا پانی ملنا چاہیے۔