اسلام آباد (2اگست 2022)
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجدحنیف، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی شہادت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج ان افسران نے سیلاب کے متاثرین کی زندگیاں بچانے کے آپریشن میں جام شہادت نوش کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ان شہداءپر فخر ہے جو آخری سانس تک خلق خداکی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ آصف علی زرداری نے شہداءکی مغفرت اور بلند درجات اور ان کے غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔