شہید بھٹو فاﺅنڈیشن کی جانب سے اسلام آباد میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ “محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی اور جدوجہد “کے عنوان سے سیمینار میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد پر فخر ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان کو تاریک دور سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ سیمینار سے سینیٹر فرحت اللہ بابر، وفاقی وزیر شازیہ کنول، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمن، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر سحر کامران اور آصف خان نے خطاب کیا۔ تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔