پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وجود میں آنے کے بعد کراچی کے عوام نے لاشیں اور دکھ ہی دکھ دیکھے۔ دو آمروں نے کراچی پر جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو مسلط کرکے کراچی کے عوام پر جو ظلم کیا اس کا ازالہ کرنے میں وقت لگے گا۔ کراچی اب تبدیل ہو چکا ہے، امن دشمنوںک کی اجارہ داری کا باب بند ہو چکا ہے۔ ایم کیو ایم والے اپنے دل سے یہ خیال نکال دیں کہ وہ عوام کے ووٹ زبردستی ڈالیں گے۔ کراچی کے عوام اپنا ووٹ کسی دہشتگرد جماعت کو نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اس مرتبہ پیپلزپارٹی کو واضح اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ جی ہاں بلاول بھٹو زرداری کراچی کی طرح لاہور میں بھی این آئی سی وی ڈی، گمپٹ ہسپتال اور کراچی جیسے ٹرامہ سنٹر بنائیں گے جہاں عوام کا مفت علاج ہو۔