سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے معمار ہوں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن تھا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو کچرے کے ڈھیروں سے کھانے کی تلاش میں بچوں کو دیکھ کر انتہائی تکلیف اور دکھ ہوتا تھا۔صدر زرداری نے کہا کہ ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا جہاں بچے خوف اور دہشت سے پاک ہوں۔ غریب اور مستحق بچوں کو صحت اور تعلیم کی کفالت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہر قسم کی انتہا پسندی سے پاک معاشرہ بچوں کے بہتر مستقبل کی طرف پہلا قدم ہے۔