پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انشااللہ فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت حاصل کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔ انتخابات کے بعد اتحادیوں سے ملکر نمبر گیم پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے۔ ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹا،وہ اب دوبارہ ایک نیا لاڈلہ بننے کیلئے سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دو ایوان فیلڈ میں چھوڑ کر واپس آئے ہیں۔ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر دوبارہ کوئی لاڈلہ مسلط کیا گیا تو اس کے نتائج ملک کیلئے بہتر نہیں ہونگے۔ سلیکٹ ہونے اور لاڈلہ بننے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فری اینڈ فیئرالیکشن کروائے گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے الیکشن ملتوی نہیں ہونگے۔سید سبط الحیدر بخاری، ملائکہ رضااور نذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا 56 واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منانے جارہی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کوئٹہ میں کارکنان سے خطاب کریں گے۔کوئٹہ میں الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائیگا۔کوئٹہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی ،انشااللہ فروری کے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیت حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، انتخابات کے بعد اتحادیوں سے ملکر نمبر گیم پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حقوق بلوچستان کا آغاز کیا۔ بلوچستان کو ان کے حقوق دئیے جانے سے بلوچستان میں ترقی کا آغاز ہوا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔ بلوچستان میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے چھ ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔سات دسمبر سے بلاول بھٹو زرداری پھر خیبرپختونخواہ کا رخ کریں گے۔،اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں داخل ہوں گے۔