پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی کاروان پر خودکش حملے میں جو شہری شہید ہوئے ہیں ان کی مذمت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے والے قوم کے دشمن ہیں۔صدرآصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے شہداءکے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔