پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے بھارت میں پاکستان اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مظاہروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ میں خطاب کے تیر نے مودی کو گھائل کر دیا ہے۔ اتوار کے دن(آج) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں مودی کو آئینہ دکھایا ہے جس سے بھارتی انتہاپسند پارٹی بی جے پی کو آگ لگ گئی ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیوں کا انعقاد کریں۔