پاکستان پیپلز پارٹی کے  تیر بردار امیدوار  انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں آئین کی بالادستی جمہوریت پارلیمنٹ کی تکریم جمہوری پارلیمانی نظام ترجیع اولین ہے رہے گی غیر جمہوری سوچ عناصر سے بھی جمہوریت زندہ باد نعرہ بلند کرانا پاکستان پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین ںخاری نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر قربانیاں دینے والی پیپلز پارٹی نے  پارلیمانی نظام کا  تسلسل برقرار رکھنے کی خاطر دوسری جماعتوں کو  پارلیمنٹ میں رہنے پر راضی رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن آئین  اور جمہوریت کیلئے تکالیف برداشت کرنے اور زاتی مفادات اور ریلیف حاصل کرنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔ انتخابات میں باشعور شہری عارضی بیساکھیوں کے سہاروں پر کھڑے سرکاری کرسی امیدواروں کو بگھائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ووٹرز  غیر ملکی قوتوں کے آلہ کاروں کے  عدم استحکام ایجنڈے سے لاتعلق رہیں گے  نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ  سیاسی معاشی استحکام  آئین کی بالادستی میں ہےآئین کے تحت عوام کےن  منتخب   نمائندے پارلیمان کو حکمرانی کا حق  ہے الیکشن کمیشن۔عدلیہ انتظامیہ اپنی اپنی آئینی زمہ داری اور فرائض منصبی ادا کریں انہوں نے کہا ہے کہ  اسٹیبلشمنٹ پورے  ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے مخصوص پارٹی خاندان یا شخصیات کی نہیں ملکی سیاسی معاشی  استحکام کیلئے من پسندیدگی تاثر زائل کرنا ہوگا نیر بخاری نے کہا ہے کہ یہ بات زبان زد عام ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کو حاصل  سہولتکاری عام آدمی کو کیوں نہیں  مل رہی ۔