اسلام آباد(15فروری 2024)
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے زرداری ہاو ¿س اسلام آباد میں ملاقات کرکے رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے سیاسی جماعتوں کے رابطوں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں قمر زمان کائرہ، سید مراد علی شاہ، نواب ثنااللہ زہری، شجاع خان، سعید غنی، ندیم افضل چن اور بہادر خان سیہڑ موجودتھے۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے زرداری ہاو ¿س میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور نوید قمر بھی موجود تھے۔