شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے محنت کشوں کی ترجمان صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے کراچی کے ضلع کیماڑی اور ویسٹ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وہ کل بروز ہفتہ اپنی رہائشگا، بلاول ہاوس سے شیریں جناح کالونی پہنچی، جہاں عوام کے جم غفیر نے بی بی آصفہ بھٹو ذرداری کا پرتپاک استقبال کیا،کچھی پاڑہ میں خواتین کی بڑی تعداد بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ایک جہلک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آئیں، اس دوران ریلی میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوتی گئی، شیریں جناح کالونی کے رہائشیوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا، کارکنوں کے ولولے اور عقیدت نے ریلی کو عوامی سمندر میں تبدیل کر دیابی بی ، آصفہ بھٹو کے ہمراہ پی پی پی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی، سابق ایم این اے عبدالقادر پٹیل، جاوید ناگوری، خلیل ہوت، ہمایوں خان، لیاقت آسکانی آصف خان، عبدالقادر مندوخیل بھی موجود تھے، اس موقعے پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا میں اور بلاول آپ کی آواز بنیں گے،ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کچی آبادی کو پکا کریں گے اور مالکانہ حقوق دیں گے، 8 فروری کو تیر پر مہرلگاکر بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانا ہے، مزدور کارڈ اور کسان کارڈ آپ کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلی لائیں گے، بی بی آصفہ بھٹو ذرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی ہی عوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے، ی فروری آپ کو نشان تیر ہے اور تیر کو جتوانا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے۔ بلاول بھٹو وزیراعظم بنے تو وہ غریبوں کو 300 یونٹ مفت بجلی اور 30 لاکھ مکانات بنوا کر دیں گے، بی بی آصفہ بھٹو ذرداری نے کئی مقامات جن میں جب ریوڑ روڈ، ماڑی پور، یونس آباد سمیت بلدیہ کا مختلف مقامات پر خطاب کیا، ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے متعلقہ حلقوں کےامیدوار ہر مقامات پر نہ صرف ساتھ ساتھ دکھائی دیے بلکہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے عوام سے ان امیدواروں کو کامیاب کرنے کی درخواست کی جس کے بعد اس ریلی نے مختلف دیگر مقامات پر پڑاو ڈالا جبکہ جگہ عوام کا جم غفیر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آیا، بی بی آصفہ بھٹو ذرداری اپنی گھڑی سے باہر آکر ہاتھ ہلا کر عوام کے نعروں کا جواب دیتی رہیں۔