اسلام آباد(14 فروری 2024)
آج اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد نمائندگان کا ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔ شرکاءنے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک مستحکم جمہوری حکومت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو درپیش معاشی، سیاسی، امن و امان اور دہشتگردی جیسے چیلنجز کا حل نکالا جا سکے اور عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور عدم تحفظ کے عفریت سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔ دونوں اطراف نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور مشاورت کے بعد طے ہوا کہ کل بروز جمعرات ایک اوار سیشن ہوگا جس میں مسلم لیگ(ن) کے دیگر صوبوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ یہ بھی طے پایا کہ دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔