سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بنوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے قابل سپوتوں نے مادروطن کے دشمنوں کو اپنے انجام تک پہنچا دیا۔ ایک بیان میں سابق صدر نے سکیورٹی فورسز کے جوانوں سعید شہید، بابر شہید اور خورشید اکرم شہید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق صدر نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن دشمنوں کی سرکوبی کے لئے سوات جیسے آپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے جوانوں پر حملے کرنے والوں کا پیچھا کرکے انہیں انجام تک پہنچانا ہمارا حق ہے۔ آصف علی زرداری نے آپریشن میں زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔