اسلام آباد (23 اپریل 2022)
پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں امریکہ نے نہیں بلاول ہاو ¿س نے اقتدار سے نکالا ہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے آمروں کو شکست دی تھی تم تو کٹھ پتلی تھے ۔ انہوں نے کہا جس شخص کی بزدلی کی وجہ سے مودی کو حوصلہ ملا انہیں کسی کو دھمکی دینے کی کیا ضرورت تھی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار عوام کیلئے عذاب بن گیا تھا ، بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے چولہے بجھ گئے تھے۔،کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا تھا اس لیئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تمہارے خلاف میدان میں آئے اور تمہاری سلطنت کو لات مار کر زمین بوس کردیا ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی نے پارلیمان کو بے آبرو اور جمہوریت پر زخم لگائے تو جمہوری سیاست کے امام آصف علی زرداری نے جمہوری انداز میں عمران خان کو گھر بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ امور گروی رکھ دیئے تھے ان کی مکاری، جھوٹ اور بار بار دھوکے کی وجہ سے اتحادیوں نے عمران خان کو چھوڑ دیا۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کو یاد دلایا کہ تم تو شیخ رشید کو چپڑاسی بھی نہیں رکھنے بات کرتے تھے انہیں وزیر داخلہ بناتے ہوئی شرم کیوں نہیں آئی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ پٹنے کے بعد خط ڈرامہ بھی فلاپ ہو چکا ہے۔