اسلام آباد (6 ستمبر 2022)
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے میرانشاہ میں کیپٹن سمیت 5 جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ آصف علی زرداری نے شہید کیپٹن عبدالولی نائب صوبیدار نواز، حوالدار غلام علی ،لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والوں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی فوج کے بہادر جوانوں پر فخر ہے ۔