سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چیف میڈیا کوآرڈیٹر نذیر ڈھوکی کے بھتیجے جاوید ڈھوکی کی جواں سال بیٹی کی ناگہانی رحلت پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں صدر آصف علی زرداری نے نذیر ڈھوکی اور اہل خاندان کے اس غم میں شریک ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان کی مانند ہے اور ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔