میٹا میں ابھرتے ہوئے ممالک کے لئے پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر رافیل فرینکل نے سنگاپور میں میٹا کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے پر چیئرمین پی پی اور پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعدنیویارک میں دوبارہ ملاقات ہوگی۔ رافیل فرینکل نے بلاول بھٹو زرداری کے نام ایک پیغام میں کہا کہ میٹا کی پاکستان میں کنٹنٹ تخلیق کرنے والوں کے لئے فیس بک اسٹارز موناٹائزیشن شروع کرنے کے لئے انتہائی پرجوش ہے جو کہ ملک بھر مین ڈیجیٹل خواندگی اور خواتین کے کاروبار کو آگے بڑھا رہی ہے اور یہ امدی بھی ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کے شعبوں میں مزید ترقی کے لئے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ فرینکل کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میٹا ٹیم جو ایک متحرک تنظیم ہے میں ہونے والی پیشرفت کو جان کر انہیں نہایت خوشی ہوئی ہے اور اس ٹیم کا پاکستان میں اثر دیکھ کر انہیں بہت اچھا لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیمیں پاکستانی تاجروں کے لئے ڈیجیٹل مارکیٹوں تک رسائی کو وسیع کرنے کے لئے تعاون جاری رکھیں گی۔