پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو ¿ں نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے ہیں یہ انتہائی گھناونا الزام ہے اس کی مذمت کرتے ہیں پیپلز پارٹی اس پر عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجے گی اگر وہ اپنا بیان واپس نہیں لیتے تو ہم اگلی کارروائی کریں گے،عمران خان کا اقتدار سے محروم ہونے کے بعد دماغ ختم ہوگیا ہے۔ وہ خود دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں ،عمران خان خود طالبان خان ہے۔ سپریم کورٹ عمران خان کے بیان کا نوٹس لے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے،پی ڈی ایم کے دور اقتدار میں کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی فواد چوہدری کی گرفتاری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری ،پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر، وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، نے،سردار سلیم حیدر،رانا فاروق سعید خان،چوہدری منظور احمد،امجدحسین۔کیپٹن واصف اورنذیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا نیئر حسین بخاری نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں ہے۔ عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے ان کو خلاف قانون نوٹس بھیجیں گے عمران خان کے بیان پر اپنا موقف دینا چاہتے ہیں جو الزام لگائے وہ اس کی عادت ہے ان الزامات کا کوئی ثبوت اس کے پاس نہیں ہے عمران خان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جو سیاسی طور پر مر چکا ہے وہ ڈپریشن کا شکار ہے ڈپریشن میں وہ ہر کسی پر الزام لگا تا ہے پیپلز پارٹی عمران خان کو لیگل نوٹس دی گی اگر وہ اپنا بیان واپس نہیں لیتا تو ہم اگلی کارروائی کرین گے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عمران خان کا اقتدار سے محروم ہونے کے بعد دماغ ختم ہوگیا ہےعمران خان خود دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں ان کا دماغ خراب ہوگیا ہے وہ اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں خود طالبان خان ہیں وزیر اعظم کے مشیر برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران ہمیشہ سے اداروں پر حملے کرتے آئے ہیں اس سے پہلے بھی عالمی سازشوں اور مقامی سازشوں کی مہم چلائی گئی اداروں کو غدار کہنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے انہوں نے جو الزام لگایا ہے کہ ہم نے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے ہیں یہ انتہائی گھناونا الزام ہے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں میں عدلیہ سے بھی گزارش کروں گا کہ اس کا نوٹس لیں ہم قانونی چارہ گوئی کریں گے یہ کیا چاہتا ہے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس الزام کی تحقیقات کرنی چاہیے یہ بات قابل قبول نہیں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان جب بھی مشکل میں ہوتے ہیں اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہیں جب ادارے نیوٹرل ہو گئے تو فوج کو گالیاں دینا شروع ہو گئے ہیں عمران خان روز ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں ان کی سیاست سکڑ رہی ہے اس سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے سپریم کورٹ عمران خان کے بیان کا نوٹس لے اور اس تحقیقات ہونی چاہیے عمران خان کے بیان سے تکلیف ہوئی ہے ا ±س کی مزمت کرتے ہیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دور اقتدار میں کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی فواد چوہدری کی گرفتاری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوئی ہے عمران خان کارکنوں کو کھڑا کرکے اداروں کے ساتھ لڑائی کرانا چاہ رہا ہے۔