پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے مسلم لیگ(ن) کے اس دعوے پر کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں گے تو مہنگائی پر کنٹرول کریں گے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف کو مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا نسخہ نہیں بتایا۔ کاش نواز شریف اپنے بھائی کی مدد کرکے مہنگائی کے مارے عوام پر رحم کرتے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) وفاق اور پنجاب میں حکومت کے باوجود تمام ضمنی انتخابات ہار گئی بلکہ ضمانتیں بھی ضبط کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عمران خان سے دوبارہ لاڈلہ ہونے کا تاج چھین لیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک لاڈلے کو شکست دی اب دوسرے لاڈلے کو بھی شکست دے گی۔