پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے دستخطوں سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر نجم الدین خان خرابی صحت کی بناءپر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے قاصر ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے۔ پارٹی کی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر محمد علی شاہ باچا کو قائم مقام صدر تعینات کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا۔