سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے فیڈرل کونسل کے ممبر سید ابرار رضوی کی اہلیہ سید کاشف رضوی کی والدہ اور معروف صحافی شہناز تاتاری کے انتقال پر گہر ے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سید ابرار رضوی اور سید کاشف رضوی کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان کی طرح ہے۔ غم کی اس گھڑی میں قیادت اور کارکن سید ابرار رضوی، سید کاشف رضوی اور ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شہناز تاتاری مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے اور ان کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔