سابق صد ر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرے۔ سابق صدر نے کہا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں۔ وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشتگردوں، منصوبہ سازوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے۔ سابق صدر نے خودکش حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔