چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان تجارتی روابط میں مزید اضافوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔