پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان اور ن لیگ کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایک مذموم سازش کے تحت عمران نیازی اداروں اور مخصوص تعیناتیوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران نیازی بنی گالہ کا چیف اف سٹاف تولگا سکتے ہیں لیکن آرمی چیف تعینات کرنے کا ان کا خواب ،خواب ہی رہے گا ،انشاءاللہ جلد آصف علی زرداری، نواز شریف،وزیراعظم اور دیگر قیادت ملکر آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے، سابق صدر آصف علی زرداری جمہوریت کی بقا کی علامت ہیں ،عمران نیازی ڈرامہ بند کرو ہمت ہے تو تاریخیں دینے کے بجائے مارچ کا اعلان کرو،اپوزیشن کو جیلوں میں بند کرنیوالا صرف دو آدمیوں کی گرفتاری پر واویلا کررہا ہے۔میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈوھوکی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ سانحہ کارساز کو پندرہ سال ہو چکے ہیں،اس سانحہ کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے لیے قربانی دی،انہوں نے اپنی لیڈر کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کی پروا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ایک فساد اور فتنے کی زد میں ہے ،ملک میں ایک مذموم سازش کے تحت عمران نیازی اداروں اور مخصوص تعیناتیوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران نیازی بنی گالہ کا چیف اف سٹاف تولگا سکتے ہیں لیکن آرمی چیف تعینات کرنے کا ان کا خواب ،خواب ہی رہے گا ،انشاءاللہ جلد آصف علی زرداری، نواز شریف،وزیراعظم اور دیگر قیادت ملکر آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔عمران نیازی اپنا وقت بھول گیا،اس نے اپوزیشن قیادت اور رہنماﺅں کے ساتھ کیا کیا؟ اب اپنا وقت آیا تو چیخیں نکل رہی ہیں ،عمران نیازی سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری جمہوریت کی بقا کی علامت ہیں ،عمران نیازی کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے،عمران نیازی ڈرامہ بند کرو ہمت ہے تو تاریخیں دینے کے بجائے مارچ کا اعلان کرو۔عمران خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تمام اپوزیشن کو جیل میں بند کیا ،ابھی تو تحریک انصاف کے دو فسادی پکڑے گئے ہیں،عمران خان حوصلہ کریں اپنی کمر مضبوط رکھو،آصف علی زرداری نے دو بار اس ملک کو بچایا،ایک بار 27 دسمبر کو اور دوسری بار آپ عمران خان کو بوٹ آﺅٹ کرکے ملک بچایا ،اگلی آرمی چیف کی تعیناتی میں آصف زرداری کا کردار ہوگا: عمران خان آپ کے لانگ مارچ کو اسلام آباد نہیں آنے دیا جائے گا،جہاد کا نام لینے واکے نے مودی کیساتھ کشمیر کاسودا کردیا۔ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا اور یہ شخص جلسوں میں مصروف تھا۔یہ شخص اقتدار کیلئیے تڑپ رہا ہے۔یہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش میں مصروف ہے۔کراچی میں عمران کو پی پی کے ایک ادنی کارکن نے شکست دی،اگر آپ کراچی میں دوبارہ الیکشن چاپتے ہیں تو ہم بھی مردان اور چارسدہ میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں پہلی بار ایک بھارتی جاسوس کے دور میں قانون سازی ہوئی.عمران نیازی تسلسل کے ساتھ جھوٹ بول رہا ہے،عمران نیازی کے دور میں اپوزیشن نے اسی فیصد ضمنی انتخابات جیتے ہیں ،عمران نیازی سے جب ہم نے مطالبہ کیا کہ اسمبلیاں تحلیل کرو اس وقت تو کہتا تھا ا?خری بال تک کھیلوں گا،اب عمران نیازی آخری بال تک کھیلو رونا اور جھوٹ بولنا بند کرو،عمران نیازی بھاشن دینا بند کریں،عوام کو اپنے دور حکومت کی کارکردگی تو ذرا بتا دیں،عمران نیازی روز اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں دیتا ہے،عمران نیازی ڈر پوک اور بزدل انسان ہیں،عمران نیازی ملک کو مذاق مت بناﺅ، تمھیں حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے 22 سال میں کتنی بار جیل کاٹی؟آپکی حکومت کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔نواز شریف اگر چور تھا تو آپ نے اس سے شوکت خانم ہسپتال کیلئے 50 کروڑروپے کیوں لیئے تھے؟اسلام آباد پر چڑھائی کرنیوالا 25 مئی کو صرف ساڑھے پانچ ہزار بندے لاسکاتھا۔ہم آپکو پنجرے میں بند کرینگے۔پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئیے سخت فیصلے کرنا پڑے۔عمران خان کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کاروائی کرینگے۔یہ یہودی ایجنٹ ہے۔