پاکستان پیپلزپارٹی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیاں آئین کی ضرورت نہیں ہیں بلکہ آئینی ضرورت یہ ہے کہ 90روز کے اندر عام انتخابات کرائے جائیں۔