پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کے سیل کی مرکزی جنرل سیکریٹری ملائکہ رضا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزا کو مقتل گاہ بنا دیا ہے۔ غزہ میں انسانیت کا وحشیانہ قتل عالمی منصفوں کی توجہ کا طلبگار ہے۔ اس لئے عالمی منصف فلسطینی عوام کی نسل کشی پر آواز بلند کریں۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوتے تو اس وقت سلامتی کونسل میں موجود ہوتے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی شہید قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں بات کی۔ ملائکہ رضا نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کے ہم آواز ہیں۔