اسلام آباد (30 جنوری 2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے شیخ رشید کی طرف سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی پاررلیمنٹیرینز آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر دیا تھا اس لئے صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر ملک کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور روڈ راولپنڈی سے اب شیخ رشید کو کوئی خیرات نہیں ملے گی۔ شکر الحمدللہ قومی اسمبلی اب شیخ رشید جیسے بدزبان سے پاک ہوگئی ہے۔