سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے صوابی کی اہم سیاسی شخصیت بلند خان ترکئی نے زرداری ہاﺅس میں ملاقات کے بعد اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ بلند خان ترکئی نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خیبرپختونخواہ کے عوام کو ان کی شناخت دی۔ صدر آصف علی زرداری کا یہ احسان کے پی کے عوام بھول نہیں سکتے۔ ملاقات کے دوران سید نیر حسین بخاری، رخسانہ بنگش، عامر فدا پراچہ، محمد علی باچہ اور بلال شیرپاﺅبھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے ترکئی خاندان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔