سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ بے نامی اپوزیشن کی ڈکشنری میں جمہوری اداب کا کوئی لفظ نہیں ہے ، صدر آصف علی زرداری نے آج پھرسیاسی مفاہمت کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی علامت اور جمہوریت کی ضمانت ہیں، صدر آصف علی زرداری نے اپنے تمام صدارتی اختیارات پارلیمان کو سپرد کیئے اور صدر آصف علی زرداری نے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ صدر زرداری نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں خطاب کے دوران پاکستان میں استحکام اور ترقی پر زور دیا اور صدر صاحب نے صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر زداری نے مشترکہ پالیمان میں جامعہ اور مفصل خطاب کیا جس میں صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام اور فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن اس اہم خطاب کے دوران بےجا شور مچاتی رہی جبکہ پاکستان کو اس وقت اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل پر آواز اٹھانے میں ناکام نظر آتی ہے اور عمر ایوب کو خود پتہ نہیں ہے کہ وہ کس جماعت میں ہیںجبکہ ی ٹی آئی بھی اپنے اندرونی انتشار کی شکار ہے۔