پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے تمام نومنتخب عہدیداران کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے تہینتی پیغام میں پی بی اے کے نونتخب صدر شکیل مسعود، جنرل سیکریٹری میاں عامر محمود، سینئر وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمان، وائس چیئرمین احمد زبیری، جوائنٹ سیکرٹری اطہر قاضی اور فنانس سیکرٹری غلام نبی مورائی کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے امید ہے پی بی اے کے نومنتخب عہدیداران ملک میں اظہار کی آزادی اور صحافت کی آزادی کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت پاکستانی میڈیا سیکٹر کی ترقی اور اس کو درپیش مسائل کے حل لیے، ہمیشہ کی طرح، پی بی اے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے گی۔