پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سنیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) غائب پنجاب میں ہوگئی ہے اس ڈھونڈھ سندھ میں رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی اتحاد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف پہلے یوڈی ایف بنایا گیا اس کے بعد پی این اے جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف آئی جے آئی اور جی ڈی اے بنایا گیا مگر عوام ایسے اتحادوں کو مسترد کرتی آئی ہے اور اب بھی کر دے گی۔ ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں تو مسلم لیگ(ن) اسے ایون فیلڈ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے گذشتہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو مسترد کر دیا تھا جبکہ کراچی کے عوام نے ایم کیو ایم کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی چاروں صوبوں سے انتخابات جیت کر اقتدار میں آرہی ہے جس کے خوف سے مسلم لیگ(ن) اتحادوں کا سہارا لے رہی ہے۔