سابق صدر مملکت پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدرآصف علی زرداری نے تجویز کیا ہے کہ محنت کشوں مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35000 مقرر کی جائے تاکہ مزدور محنت کش کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔ مزدور محنت کش کی 35000لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔ ٓاصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دوررس اقدامات اٹھائے عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی زمہ داری اور فرض ہے جس پر پورا اترنے کیلئے حکومتی کوششیں تیز تر کی جائیں۔